Simple trouser design Plates Poncha design

آج ہم آپ کو ٹرائوزر ڈزائن بنانا سکھائیں گے، جس کو پونچا ڈزائن بھی کہتے ہیں۔

یہ ہم نے ٹرائوزر لیا ہےاسکے نیچے سےجہاں سے پونچا ہوتا ہےوہاں سے 1 انچ کا فاصلا چھوڑ کر ہم چھوٹی پلیٹس آدھے آدھے انچ کے فاصلے پرسلائی کرکے  لگائینگے نیچے دی گئی تصویر کی طرح۔

Pati slilai
Pati Silai

اب ہم ایک بکرم لینگے، جسکی چوڑائی 2 انچ اور لمبائی  16.5  ساڑھے سولہا انچ ہوگی۔اسکو پہلے ہم موڑکر ڈبل کردینگے۔

اب ہم اس پر ایک ایک انچ پر نشان لگائیں گےاور نیچے دی گئی تصویرکی طرح ڈزائن بنائیں۔

Bukram Design
Bukram Design

اب آپ نیچے دی گئی تصویر کی طرح اس بکرم پے بنائی گئی ڈزائن کو کاٹ لیں۔

Bukram Cutting
Bukram Cutting

اب ہم اسے آئرن کی مدد سے کپڑے پر چپکا دینگے، نیچے دی گئی تصویر کی طرح۔

Bukram Cutting Cloth
Bukram Cutting Cloth

اب ہم دوسرا کپڑا لینگے اور پہلے کپڑے اور دوسرے کپڑے کے بیچ میں بکرم کو رکھہ کر سلائی لگادینگے اور سلائی کے حساب سے کپڑے کو کاٹدینگے۔

اب ہم دوسرے کپڑے کو بکرم کے اوپر رکھدینگے، مطلب بکرم کو دونوں کپڑون کے بیچ میں رکھہ دینگے، اور آئرن سے پریس کردینگے۔

اب ہم اپنا ٹرائوزر لینگےاور پلیٹس کے اوپر 5۔1 انچ کے فاصلے پر اس بکرم والے کپڑے کو سلائی سے چپکادینگے، جیسے نیچے دی گئی تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

Double silae
Double silae

اب ہم اس بکرم والے کپڑے کوپلیٹس کی طرف موڑ دینگے اور اس کے اوپر سلائی لگادینگے۔ اب ہم اس ڈزائن کے اوپر ایک ایک انچ کے فاصلے پر کپڑے کو موڑ کر 5 مرتبہ سلائی لگادینگے۔ جیسا کہ نیچے دی گئی تصویر میں دکھایا گیاہے۔

Double Silae Plates
Double Silae Plates

اب ہم پانچے پر ایک پٹی ڈبل کرکےسلائی سے لگائینگے اور آخر میں ہم اپنے پونچے کو فائنل ملاکر سلائی کردینگے تو فائنل میں ہمارا پونچا نیچے دی گئی تصویر کی طرح دکھائی دے گا۔

Final Poncha
Final Poncha

مزید سیکھنے کے لیے نیچے دئے گئے وڈیو کو غورسے دیکھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *