PHP OOP Introduction in Urdu

 PHP OOP Introduction in Urdu پی ایچ پی اوپ کا اردو میں تعارف 

اس بلاگ پوسٹ میں   آج ہم پی ایچ پی اوپ کا مکمل تعارف پڑھیں گے۔اصل میں پی ایچ پی اوپس کہتے کسے ہیں،اسکو استعمال کرنے کے فوائد کیا کیا ہیں،اور اسے ہم کیسے استعمال کر سکتےہیں؟ پی ایچ پی اوپس کو استعمال کرنے سے پہلے آپ کو بنیادی پی ایچ پی آنا لازمی ہے، اسکے علاوہ مائی ایس کیو ایل کی جانکاری بھی لازمی ہے۔

 What is PHP OOP Introduction in Urdu  اوپس کیا ہے اور اسکا تعارف اردو میں پڑھیں گے؟

اوپس کا فل فارم ہے، آبجیکٹ اورئینٹڈ پروگرامننگ لینگویج، یہ ایک طریقے کی کوڈنگ میتھاڈالوجی ہے، جس کو ہم کوڈنگ کا اسٹائل یا پیٹرن بول سکتے ہیں۔

پی ایچ پی کے اندردو طریقے کے پروگرامننگ کرنے کے پیٹرن آتے ہیں ہیں ایک ہے پروسیجرل  جسکو ہم کور پی ایچ پی بھی کہتے ہیں اور دوسرا طریقہ آبجیکٹ اورئینٹڈ پروگرامننگ جسکو ہم اوپ کہتے ہیں۔

PHP Programming Patterns:-

  1. Procedural / Core PHP
  2. Object-Oriented Programming (OOP)

پی ایچ پی اوپ پروسیجرل یا کور پی ایچ پی سے بہت زیادہ پاپولر ہے اسکے کافی سارے اسباب ہیں۔

سب سے پہلا سبب یہ ہے کہ اسکا کوڈ زیادہ معیاری اور باربار استعمال کے قابل ہوتاہے۔ اگر آپ نے ایک پروگرام کے لیے کوئی کوڈ لکھ لیا تو وہ کوڈ آپ دوسرے پروجیکٹس میں بھی استعمال کر سکتے ہیں، جس کی وجہ سے آپ کی کوڈنگ کاجو  پارٹ ہے وہ کافی کم ہوجائے گا۔اوپ کا جو دوسرا فائدہ وہ یہ ہے کہ اوپ کا کوڈ اچھی طرح سے منظم ہوتا ہے، جسکی وجہ سے اسکو سنبھالنا کافی آسان ہوجاتاہے۔

اسکے اندر ڈیبگنگ کرنا مطلب غلطیاں تلاش کرنا کافی آسان ہوجاتا ہے۔ یہاں پر آپ ایک بات کا دھیان کریں کے آپ آبجیکٹ اورئینٹڈ اپروچ کو تب ہی استعمال کریں جب آپ کے پاس درمیانے یا بہت بڑے پراجیکٹ بنانے کے لیے ہوں۔چھوٹے موٹے پروجیکٹس کے لیے آپ پروسیجرل پی ایچ پی کا استعمال کریں، اگر آپ ایسا نہیں کرینگے تو آپکا کافی ٹائم ضایہ ہوجائے گا۔

پی ایچ پی دنیا میں سب سے زیادہ بیک اینڈمیں استعمال ہونے والی پروگرامنگ لینگویج ہے،اس پر سب سے زیادہ ویب سائٹس بنے ہوئے ہیں۔پی ایچ پی کے کافی سارے فریم ورکس بھی بنے ہوئے ہیں، جن کو ایم وی سی فریم ورکس کہاجاتا ہے۔ان کی تفصیل نیچے دی گئی تصویر میں دیکھ سکتے ہیں۔

PHP OOP Introduction in Urdu

اوپر دکھائے گئے فریم ورکس کے ذریعے آپ کوئی بھی پراجیکٹ آسانی سے اور کم وقت میں مکمل کرسکتے ہیں، کیونکہ ان فریم ورکس میں پروگرامننگ مطلب کوڈ  کافی حد تک کم ہوجاتا ہے۔  یہ فریم ورکس ہمیں کافی کام خود سے کرکے دیتے ہیں، یہ فریم ورکس بھی پی ایچ پی اوپ میں تیار کئے گئے ہیں۔اب آئیں دیکھتے ہیں کہ پی ایچ پی اوپ کیسے کام کرتی ہے۔

اوپ کے اندر ایک ہوتا ہے کلاس اور ایک ہوتا ہے آبجیکٹ اگر آپ کو یہ دونوں ٹرم سمجھ میں آگئےتو آپ کو پچاس فیصد اوپ سمجھ میں آگئی۔اب آپ نیچے دی گئی تصویر کا غورسے مطالعہ کریں۔

Map or blueprint

اوپر دکھائی گئی تصویر میں بائیں طرف نیلے رنگ کا ایک نقشہ ہے جسکو ہم بلو پرنٹ کہہ سکتے ہیں، اور دائیں طرف چار فلیٹس دکھائے گئے ہیں جو اس بلو پرنٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائے گئے ہیں، ہر فلیٹ کے اندر تیں کمرے ایک کچن اور ایک واش روم بنایا گیا ہے۔ مطلب کے جو جو نقشے میں دکھائ دے رہا ہے، وہ فلیٹس میں بنایا گیا ہے، سب فلیٹس کی لمبائی اور چوڑائی بلکل ایک ہی سائز کی بنائی گئی ہے،مطلب یہ نکلا کے جو نقشہ ہے وہ ہمارا کلاس ہے اور جو فلیٹس ہیں وہ ہمارے آبجیکٹس ہیں۔

آبجیکٹ کے اندر وہ ہی ہوتا ہے جو اسکی کلاس کے اندر ڈفائن کیا جاتا ہے۔ کلاس کو صرف ایک مرتبہ بنایا جاتاہےاور آبجیکٹس کو ہم جتنی مرضی چاہیں بناسکتے ہیں۔اب آپ نیچے دی گئی تصویر کا غورسے مطالعہ کریں۔

Class, Methods, Objects

اوپر تصویرمیں ایک کار کی کلاس دکھائی گئی ہے، اور اس میں کچھ پراپرٹیز دکھائی گئی ہیں جیسا کہ کار کا کلر، انجن، سیٹس، اے سی اور کار کی قیمت جو کہ ہر کار کی یہ پراپرٹیز تقریبا ایک  جیسی ہوتی ہیں، کلر، قیمت، سیٹس اور قیمت میں فرق ہوسکتا ہے۔ ہمارے پاس دو کارس ہیں ایک سوزوکی سویفٹ اور دوسری  ٹویوٹا فارچونرجو ہمارے آبجیکٹس بن جائیں گے۔جب ہم ان کارس کے آبجیکٹس بنائیں گے تووہ آبجیکٹیس اپنی کار کلاس کی پراپرٹیز استعمال کریں گے۔

ہم اپنے آبجیکٹ کے اندر ایسی کوئی پراپرٹی استعمال نہیں کرسکتے جو کلاس میں نہ ہو۔جس طرح آپ نے دیکھا کے ایک کلاس کے اندر پراپرٹیز ہوتی ہیں، اسی طرح ہمارے کلاس کے اندر ایک چیز اور ہوتی ہے، جس کو ہم میتھڈ یا فنکشن کہتے ہیں۔

اب آپ نیچے دی گئی تصویر کا غور سے مطالعہ کریں۔

Definition of Properties and Methods

What is Properties and Methods in details, in this PHP OOP Introduction in Urdu?

اوپر تصویر میں دیکھیں، کہ ہم نے ایک کلاس کیلکیولیشن کے نام سے بنائی ہے۔ اسکے اندر تین ویری ایبلس بنائے ہیں، جن کو پراپرٹیز کہتے ہیں۔

اور دوسری طرف ہم نے دو میتھڈس بنائے ہیں جن میں ایک کے اندر سم کا فنکشن بنایا ہے جو ویری ایبل اے اور بی کو جمع کرکے ویری ایبل سی کو ویلیو رٹرن کردے گا۔ اسکے ساتھ ہم نے ایک فنکشن سب کا بنایا ہے جو ویری ایبل اے اور بی کی ویلیو کو تفریق کرکے ویری ایبل سی کو رٹرن کردے گا۔

اب آپ نیچے دی گئی تصویر کا غورسے مطالعہ کریں۔

Class and Objects in PHP

اوپر دی گئی تصویر میں بائیں طرف ہم نے ایک کلاس اور اسکے دو میتھڈس بنائے ہیں، دوسری طرف اس کلاس کے لیے ہم نے اپنی کلاس کیلکیولیشن کے لیے ایک آبجیکٹ جمع کا حساب کرنے کے لیے بنایا ہے جس کے اندر ہم نے ویری ایبل اے کی ویلیو 10 اور ویری ایبل بی کی ویلیو 20 سیٹ کردی ہے اور سم فنکشن کو کال کروایا ہے۔ یہ سم فنکشن کلاس کے اندر اے اور بی کی ویلیو کو جمع کرکے ویری ایبل سی کو رٹرن کردے گا، اور ہم کو جواب 30 مل جائے گا۔اب آپ نیچے دی گئی کوڈنگ آپ کسی ایڈیٹر میں ٹائپ کریں اور رزلٹ دیکھیں۔

<?php
class calculation{
public $a,$b,$c;

    function sum(){
    $this->c = $this->a + $this->b;
    return $this->c; 
    } 
}

$c1 = new calculation();
$c1->a = 10;
$c1->b = 20;
echo "The value of c1 is :" . $c1->sum();

?>

Result of first OOP Program
Read the official PHP Website

Read the article in English


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !! If you want any content to be copied, then contact Admin