JavaScript Introduction in Urdu

  جاوا اسکرپٹ کا تعارف  JavaScript Introduction in Urdu

اسلام علیکم دوستو، اس بلاگ پوسٹ میں ہم جاوااسکرپٹ شروع کرنے جا رہے ہیں۔جاوااسکرپٹ جو ایک ایسی پروگرامننگ لینگویج بن چکی ہے، جو شاید ہی کوئی ایسی ویب سائٹ ہو جس میں اسکا استعمال نہ کیا گیا ہو۔اس پوسٹ میں آپ کو جاوااسکرپٹ کا مکمل تعارف دینے جارہا ہوں۔ہم اس میں سیکھیں گے کہ جاوااسکرپٹ کیا ہے، اسکے فائدے کیا ہیں، اور اسکا کوڈ کیسے لکھا جائے؟

تو آئےاسکو اسٹارٹ کرتے ہیں۔

JavaScript is Web Based Programming Language

اوپر دی گئی تصویر کو غور سے دیکھیں کہ آپ کو جاوا اسکرپٹ سیکھنے سے پہلے یہ سمجھنا پڑے گا کہ ویب میں دو قسم کی پروگرامننگ لینگویجز استعمال ہوتی ہیں، ایک کلائنٹ سائیڈ اسکرپٹنگ لینگویج اور دوسری سرورسائیڈ اسکرپٹنگ لینگویج، تو آئیےپہلے ہم دیکھتے ہیں کہ کلائنٹ سائیڈ اسکرپٹنگ لینگویج کیا ہوتی ہے۔

اوپر تصویرمیں بائیں طرف دیکھیں کہ آپ کی ویب سائیٹ کا کوئی وزیٹرآپ کی سائیٹ کی رکویسٹ اپنے ویب برائوزمیں دیتا ہےتو رکویسٹ سب سے پہلے سرور کے پاس جاتی ہے، تو سرور پہلے دیکھتا ہے کہ کیا آپ کی ویب سائیٹ میں کوئی کلائنٹ سائیڈ اسکرپٹ لگا ہوا تو نہیں، اگر کہ اسکرپٹ لگا ہوا ہے تو سرور اس ساری اسکرپٹ کی فائل کو آپ کے کمپیوٹر میں مہیا کردیتا ہے، یہ ایسے ہوگا کہ وہ سارا اسکرپٹ آپ کےبرائوزر میں لوڈ ہوجائے گااور وہ رن ہوجائے گا۔ تو اب دیکھتے ہیں کہ کلائنٹ سائیڈ اسکرپٹ کونسی ہوتی ہیں؟ بنیادی طرح سے دوکلائنٹ سائیڈ اسکرپٹ ہوتی ہیں

ایک وی بی – وژوئل بیسک اسکرپٹ دوسری جاوا اسکرپٹ

ساری دنیامیں جو زیادہ چلنے والی اسکرپٹنگ لینگویج ہےجس نے ساری دنیا کی مارکیٹ پر قبضہ کر رکھا ہےوہ ہے جاوااسکرپٹ۔ اب ہم بات کرتے ہیں سرور سائیڈ اسکرپٹنگ کی۔ سرور سائیڈ اسکرپٹ جو ہوتاہے وہ کلائنٹ سائیڈ اسکرپٹ سے بلکل الٹا ہوتا ہے، اس میں جو سرور سائیڈ اسکرپٹ ہوتاہے وہ آپ کے برائوزر میں لوڈ نہیں ہوتا، جب بھی آپ کا کلائنٹ سرور سائیڈ اسکرپٹ کو رکویسٹ کرے گا تو وہ سرور پر ہی رن ہوگااور وہ جو رٹرن کرے گاوہ ایچ ٹی ایم ایل فارمیٹ میں واپس کرے گا۔ اسکا مطلب یہ نکلا کہ  سرور سائیڈ اسکرپٹ نے کیسے کام کیا اسکا پتا کلائنٹ کمپیوٹر کو نہیں پڑے گا۔ سرور سائیڈ اسکرپٹ بہت ہی سیکیورڈ ہوتی ہے۔ سرور سائیڈ اسکرپٹنگ لینگویجز میں کچھ یہ آجا تی ہیں۔ پی ایچ پی، ڈاٹ نیٹ، پائتھان اور بھی کافی لینگویجز ہیں۔

یہاں ہم نےیہ سیکھا کہ ہم ایک کلائنٹ سائیڈ لینگویج سیکھنے جا رہے ہیں، مطلب کے سرورسے پہلے ساری کی ساری فائل آپ کے برائوز میں لوڈ ہوگی اسکے بعد وہ رن ہوگی۔ اب ہم یہ سمجھیں گے کہ جاوااسکرپٹ جو کہ ایک بہت ہی پاپولر لینگویج ہے اسکا استعمال ویب میں کس طرح سے کیا جاتاہے۔

JavaScript is Even Based Programming Language

اوپر تصویر میں کچھ ایونٹس دکھائے گئے ہیں، فرض کریں آپ کی ویب سائٹ میں ایک بٹن ہےآپ اس بٹن کلک پر کوئی کام کروانا چاہتے ہیں، تو اس میں جو پروگرامننگ کریں گے، وہ جاوا اسکرپٹ کا ایک پروگرام یا اسکرپٹ ہوتا ہے۔ان ایونٹس کی پروگرامننگ ہم آنے والی پوسٹس میں سیکھیں گے۔ اب ہم یہ دیکھتے ہیں کہ جاوااسکرپٹ کے فائدے کونسے ہیں اور ہم جاوااسکرپٹ سیکھ کر کیا کیا کرسکتے ہیں؟

What can be done through JavaScript

Web Development using JavaScript (JavaScript Introduction in Urdu)

جاوا اسکرپٹ سیکھنے کے بعد ایک بہت ہی مشہور لائبرری ہے جے کیوری، آپ یہ لائبرری سیکھ کر اسکے کافی پلگ انز جوکہ بلٹ ان  آتے ہیں، ان کواستعمال کرکے بہت اچھے پروگرام بنا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ آج کل کےدور کی  ماڈرن ایپس بنانا چاہتے ہیں توآپ کو اینگیولر جے ایس، ریئیکٹ جے ایس، ویو جے ایس اور نوڈ جے ایس سیکھنے چاہئے۔ جے ایس کامطلب جاوااسکرپٹ ہوتاہے۔

Desktop App Development using JavaScript (JavaScript Introduction in Urdu)

جاوااسکرپٹ سیکھنے کے بعد آپ ڈیسک ٹاپ ایپ ڈویلپمینٹ سیکھ سکتے ہیں، اسکے لئے آپ کو الیکٹران جے ایس سیکھنا ہوگا، جوکہ اینگیولر جے ایس اور نوڈ جے ایس کو مل کر کام کرتاہے  یہ سب جاوااسکرپٹ کی لائبرریز ہیں، جن کو ہم آسانی سے استعمال کرسکتے ہیں۔

Mobile App Development using JavaScript (JavaScript Introduction in Urdu)

سب سے اہم اور جدید ٹیکنالاجی جو کہ موبائل ایپ ڈویلپمینٹ  ہے اگر آپ اس کو سیکھنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے آپ کو اینگیولر جے ایس، ریئیکٹ جے ایس، ویو جے ایس، ریئیکٹ نیٹو اور نوڈ جے ایس سیکھنے کی ضرورت ہوگی۔ یہاں پر میں ایک بات واضع کروں کے جو نوڈ جے ایس ہے وہ سرور سائیڈ اسکرپٹنگ کا کام بھی کرتی ہے، مطلب کہ آپ سمجھ سکتے ہیں کہ جاوااسکرپٹ کتنی مشہور اور پاورفل لینگویج بن چکی ہےجو یہ فرنٹ اینڈ مطلب کلائنٹ سائیڈ اسکرپٹنگ کا کام اور بیک اینڈ یعنی سرور سائیڈ اسکرپٹنگ دونوں کا کام کررہی ہے۔

اس کے علاوہ جاوااسکرپٹ میں آپ اچھی اچھی گیمس بھی بنا سکتے ہیں۔نئی ٹیکنالوجی جیسا کہ انٹرنیٹ آف تھنگس، روبوٹک پروگرامننگ، ورچوئل ریئلٹی ڈوائسز جو آج کل مارکٹ میں آ چکے ہیں، ان پر بھی آپ پروگرامننگ کر سکتے ہیں۔آئے اب دیکھتے ہیں کہ  ویب ڈویلپمنٹ میں ہم جاوااسکرپٹ کو استعمال کرتے ہوئے  کیا کیا کر سکتے ہیں؟

What can we do with JavaScript

اوپر دکھائی گئی تصویر میں جو کام دکھائے گئے ہیں وہ سب ہم جاوااسکرپٹ  کو استعمال کرتے ہوئے آسانی سے کرسکتے ہیں۔ جاوااسکرپٹ کی پروگرامننگ کرنے کے لئے ہم کو کوڈ ایڈیٹر کی ضرورت پڑتی ہے اس کے لیے ہم نوٹ پیڈ پلس پلس، وی ایس کوڈ، سب لائم یا ائٹم کا استعمال کرسکتے ہیں۔ اپنے جاوااسکرپٹ کا نتیجہ دیکھنے کے لئے ہم ویب برائوزر کا استعمال کرتے ہیں، جیسا کہ گوگل کروم، سفاری، موزیلا فائرفاکس وغیرہ ۔

Read the article about PHP OOP Introduction in Urdu

Learn the JavaScript

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !! If you want any content to be copied, then contact Admin