Lachha Paratha Recipe لچھا پراٹھا بنانے کا آسان طریقہ Multi Layered Paratha

اس بلاگ پوسٹ میں ہم آپ کو لچھا پراٹھا بنانے کی ریسیپی بتائیں گے۔

اجزاء

دو کپ میدا

آدھا چمچ نمک

چینی 2 چائے کے چمچ

کوکنگ آئل 2 ٹیبل اسپون

Ingredients

سب سے پہلے 2 کپ میدے کے بائول میں ڈالیں

اب آدھا چمچ نمک کا ڈالیں

اب آپ چینی 2 چائے کے چمچ ڈالیں

اب آپ کوکنگ آئل دو ٹی اسپون اس بائول میں ڈالیں

 

اس سے ہمارا پراٹھا مزیدار بنے گا۔ اب ان سب چیزوں کو ہاتھوں سے اچھی طرح ملانا ہے، اور اچھے طریقے سے گوندھ لینا ہے۔

اور اس چیز کا دہان رکھنا ہے کہ اس میں گٹھیاں نہ بنیں اور آئل کو اچھی طرح سے مکس کرنا ہے۔ اس کے بعد آپ اس میں تھوڑا تھوڑا پانی ملاکر اسکو گوندھ لیں، جیسے نیچے دی گئی تصویر میں دکھایا گیا ہے اس طرح سے آپ کا گندھا ہوا آٹا دکھنا چاہئے۔

Lacha paratha 2

 

آٹا دیکھیں بہت اچھا لگ رہا ہے۔

اب آپ اس آٹے کا ایک پیڑا بنالیں اوراس پر آئل لگالیں۔ اور اسکو آدھا گھنٹا چھوڑدیں، مگر اسکو اوپر سے اچھی طرح سے ڈھانپ دیں۔

آدھے گھنٹے کے بعد اسکو بائول سے نکالیں گے  اور اسکے پیڑے بنائیں گے۔

اس کے لئے آپ صاف جگہ پر تھوڑا سا آئل لگاکر پورے گندھے ہوئے آٹے کو وہاں رکھدیں اور چھری سے اسکے دو ٹکڑے کرکے آدھا کرلیں۔

Lacha paratha 3

اب آپ کے پاس دو پراٹھے بنانے کے لئے دو پیڑے موجود ہیں۔ اب ان دونوں کو اس صاف جگہ سے ہٹا کر اس صاف جگہ پر آئل لگادیں۔

اب آپ بیلن سے پہلے پیڑے کو پراٹھے کی شکل میں تبدیل کردیں، اور جتنا پتلا ہوسکے اتنا پتلا پراٹھا بنا لیں۔

Lacha paratha 4

اب آپ کو اسکی کٹنگ کرنی ہے، اسکے سمجھہ لیں کہ لچھے بنانیں ہیں۔

اب آپ دو چمچ گھی لیں اور اس میں دو چمچ کارن فلور ملا لیں

اب آپ دو چمچ میدے کے اس میں ملا لیں اور ان سب چیزوں کو اچھی طرح مکس کر لیں۔

اب آپ اس کو پراٹھے پر اچھی طرح لگالیں، اور کوئی جگہ خالی نہ رہے۔

اور اس کے اوپر تھوڑا سا معدا چھڑک دیں۔

Lacha paratha 5

اب آپ اس پراٹھے کو لائنوں سے کٹنگ کرلیں، اسکے لئے آپ چھری کا استعمال کر سکتے ہیں۔

Lacha paratha 6

اب اس کٹنگ کئے ہوئے پراٹھے کو رول کرکے لپیٹ لیں، جب پورا لپٹ جائے تو اسکو ایک طرف سے پکڑ کر تھوڑا لمبا کرلیں، اور اسکو گول گھما کر بال کی طرح بنالیں

Lacha paratha 7

اب آپ اس کو 10 سے 12 منٹ تک چھوڑ کر رکھدیں۔

اب آپ دیکھیں تصویر میں دو پیڑے دکھائے گئے ہیں، ایک جو 10 منٹ پہلے بنایا گیا اور ایک جو ابھی تیاری کے مرحلے میں ہے۔

اب آپ اس پیڑے کو اطراف سے تھوڑا تھوڑا ہاتھ سےکھینچ لیں اور بیلن کی طرح روٹی بڑی کرلیں مگر اسکو دبانا نہیں صرف کھینچنا ہے۔

اب آپ توے کو آگ پر رکھ دیں اور اسکے اوپر تھوڑا گھی لگا لیں، یاد رکھیں یہ گھی میں بنے گا، کوکنگ آئل میں نہیں بنے گا۔

Lacha paratha 8

اب آپ اس روٹی کو توے پر رکھ دیں اور ھاتھ کی انگلیوں سے گھمائیں، اور یاد رکھیں کہ آنچ درمیانی ہونی چاہیے نہ زیادہ نہ کم۔

اب آپ پراٹھے کی سائیڈ کو تبدیل کرلیں جیسے دوسرا حصہ بھی پک جائے، اور دوسری طرف پراٹھے کے اوپر تھوڑا گھی لگالیں، اور جتنی مرتبہ اسکو اطراف تبدیل کریں، تو تھوڑا تھوڑا گھی لگالیں۔

اب دونوں طرف پراٹھے کو گھماتے رہیں، اب جو گولڈن کلر دیکھ رھے ہیں وہ میدے کی وجہ سے اور گھی لگانے کی وجہ سے آیا ہے۔

Lacha paratha 9

 

 

 

If you want to learn Grammar click here.

 

Visit another recipe website called Recipe52

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !! If you want any content to be copied, then contact Admin