Beautiful Trouser Design Sleeve Daman design

آج ہم آپ کو یہ ٹرائوزر ڈزائن پونچا ڈزائن بنانا سکھائیں گے، جس میں ہم نے بلیک پٹیاں استعمال کی ہیں اور یہ ایرانی دھاگا استعمال کیا ہے۔

یہ ہمارے ٹرائوزر کا کپڑا ہے جس پر ہم نیچےسے لمبائی سے  پانچے پر5 انچ کے فاصلے پر نشان لگائیں گے۔

اب ہم کپڑے پر چوڑائی میں کپڑے کے سینٹر میں 3 انچ کا نشان لگائیں گے نیچے تصویر میں جیسے دکھایا گیا ہے۔

مزید سمجھنے کے لیے وڈیو کو دیکھ کرپریکٹس کریں

Trouser Design
Trouser Design

اب ہم  3 انچ کا سینٹر کرینگے 1.5انچ پر نشان لگا دینگے۔

Beautiful Trouser Design
Beautiful Trouser Design

اب ان لکیروں پر 1.5انچ پر نشان لگا دینگے۔

Trouser Design
Trouser Design

اب ہم ان لکیروں کی مدد سے ٹرائے اینگل بنادینگے، نیچے تصویر کی طرح۔

Trouser Design
Trouser Design

اب ہم بلیک کپڑا لینگے، جس کی چوڑائی1.5انچ ہے اور لمبائی زیادہ ہے اس کپڑے کو موڑ کر اندر کی طرف اس کے اوپر سلائی لگا دینگے، نیچے تصویر کی طرح۔

Trouser Design
Trouser Design

اب ہم یہ بلیک پٹی اپنے ٹرائوزر کے ان ٹرائے اینگل کے اوپر  دونوں طرف سےسلائی کرکے لگانی ہے۔

Trouser Design
Trouser Design

اب ہم دوسری بلیک پٹی بھی آدھے انچ کے فاصلے پر سلائی کرکے لگادینگے نیچے دی گئی تصویر کی طرح۔

Trouser Design
Trouser Design

اب ہم اپنی سلائی مشین میں  جو نیچے بابین  یا پھرکی ہوتا ہے اس میں عام دھاگا نکال کرایرانی دھاگا ڈالینگے اور ان دونوں بلیک پٹیوں کے اوپر زگ زیگ میں آدھا انچ کے فاصلے پر سلائی کردینگے،  مگر کپڑے کو الٹا کرکے سلائی لگانی ہے،نیچےدی گئی تصویر کی طرح۔

Trouser Design
Trouser Design

اب ہم بلیک پٹیوں کے اوپر اور نیچے آدھے آدھے انچ کے فاصلے پر تین تین مرتبہ ایرانی دھاگے کی سلائی لگادینگے، نیچے تصویر میں دیکھیں۔

Trouser Design
Trouser Design

اب ہم ایک بلیک پٹی لینگے اور ٹرائوزر کے آخر میں پانچے پر اس پٹی کو موڑ کرسلائی لگادینگے۔

Trouser Design
Trouser Design

اب ہم اس بلیک پٹی کو موڑ کر آگے کی طرف سلائی لگادینگے۔

Trouser Design
Trouser Design

اور آخر میں ہم اپنے ٹرائوزر کو الٹا کرکے فائنل سلائی لگا دینگے اور ہمارا ٹرائوزر تیار ہے، نیچے تصویر میں دیکھیں۔

Trouser Design
Trouser Design

مزید اچھی طرح یہ ڈزائن بنانے کے لیے نیچے دیےگئے وڈیو کو دیکھہ کرسیکھنا شروع کریں۔

Trouser Design, Poncha Design, Sleeve Design.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *