Android Activity and Activity Lifecycle in Urdu and Hindi

Android Activity and Activity Lifecycle in Urdu and Hindi

Android Activity and Activity Lifecycle in Urdu and Hindi آج ہم بات کرینگے اینڈرائیڈ ایکٹوٹی اور ایکٹوٹی لائف سائیکل کیا ہے؟ تو چلیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

ایکٹیویٹی کلاس  اینڈرائڈ ایپ کا ایک اہم جزو ہے ، اور جس طرح سے سرگرمیاں لانچ  کی جاتی ہیں مطلب ان کا آغاز کیا جاتاہے اور ایک ساتھ رکھی جاتی ہیں وہ پلیٹ فارم کے ایپلی کیشن ماڈل کا ایک بنیادی حصہ ہے۔

پروگرامنگ نمونوں کے برخلاف جس میں ایپس کو ایک مین () میتھڈ یعنی طریقہ کار کے ساتھ لانچ کیا جاتا ہے ۔ اینڈرائیڈ سسٹم ایک سرگرمی مثال میں کوڈ کو مخصوص کال بیک طریقوں کی مدد سے شروع کرتا ہے جو اپنے زندگی کے مخصوص مراحل سے مطابقت رکھتے ہیں۔

ایکٹوٹی پیارا سا نام ہے ہمارے موبائل اسکرین کا، ایک اسکرین ایک ایکٹوٹی ہوتی ہے۔ جیسے آپ کوئی ویب سائٹ کھولتے ہیں اور اس میں سے آپ کسی لنک پر کلک کرتے ہیں تو آپ دوسرے کسی پیج یا سیکشن پے پہنچ جاتے ہیں اس ویب سائٹ میں ان کو مختلف پیجز کہا جاتاہے اور اینڈرائڈ میں اسکو ایکٹوٹی کہا جاتاہے۔

Android Manifest file (AnroidManifest.xml)

ہر ایپ پروجیکٹ کے پاس پروجیکٹ سورس سیٹ کے جڑ میں ایک اینڈرائڈ مینیفیسٹ  فائل (بالکل اس نام کے ساتھ) ہونا ضروری ہے۔ مینی فیسٹ فائل آپ کی ایپ کے بارے میں ضروری معلومات کو  اینڈرائڈ  بلڈ ٹولز ،اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم ، اور گوگل پلے کو بیان کرتی ہے۔

Android Activity and Activity Lifecycle in Urdu and Hindi

Android Activity and Activity Lifecycle in Urdu and Hindi

Android Activity and Activity Lifecycle in Urdu and Hindi

  میتھڈ استعمال ہوتا ہے، ایکٹوٹی کلاس میں کل چھے فنکشنز لکھے ہوتے ہیں۔  onCreate() سنگل ایکٹوٹی والی ایپ میں صرف 

ہم ان فنکشنز کو اوور رائیڈ کرکے ان کی جگہ کوئی اور فنکشنز لکھ کر اپنی ایپ کو اور اچھا بناسکتے ہیں، اوپر تصویر میں دکھائے گئے 6 فنکشنز پر ہم تفصیل سے بات کریں گے۔

سب سے پہلے آپ جیسے ہی اپنی موبائل پر اپنی ایپ کے آئکن پر کلک کرتے ہیں تو آپ کی ایپلیکیشن لانچ ہوجاتی ہے۔ سب سے پہلے آن کریئٹ میتھڈ کال کیا جائے گا۔

یہ سارے فنکشنز کو کال بیک کہا جاتاہے، اب آپ نیچے دی گئی پروگرامننگ کا غور سے مطالعہ کریں

protected void onCreate(Bundle savedInstanceState) {
super.onCreate(savedInstanceState);
setContentView(R.layout.activity_main);
}

اوپر جو آن کریئیٹ کال بیک ہے وہ کیا کرتا ہے اس کے اندر آپ ایک سیٹ کنٹینٹ ویو کا فنکشن کال کرتے ہیں، وہ فنکشن آپ کی ایپ کو بتاتا ہے کہ ہم نے جو یوزر انٹرفیس جو ایکس ایم ایل میں بنایا ہےاسکو کال کیا جائے اور بھی کافی کام ہیں جو ہم اس آن کریئیٹ فنکشن میں کرتے ہیں جیسا کہ ویری ایبلس کو ڈکلیئر کرنا، ان ویری ایبلس کو انیشئلائیز کرنا اور پروگرامننگ کرنا۔

 جیسے ہی آن کریئیٹ کال بیک اسٹارٹ ہوگا، تو آن اسٹارٹ میتھڈ کال ہوگا، اور اسکے بعد آن رزیوم میتھڈ کال ہوجائگااور ہماری ایپ چل جائےگی۔ اب اگر ہم اپنے موبائل میں موجود اسکوائر بٹن  یا گول بٹن پر کلک  کرتے ہیں تو ہماری ایپ عارضی طور پر بند ہوجاتی ہے اور آن پاز میتھڈ کال ہوجاتاہے۔اور اب اگر ہم پھر سے دبارہ اپنی ایپ کو رن کرینگے تو آن رزیوم میتھڈ کال ہوگا، اور ہماری ایپ دبارہ سے رن ہوجائےگی۔

Android Activity and Activity Lifecycle in Urdu and Hindi

اگر ہم اسکوائر بٹن پر کلک کرکے جو ہماری ایپ منیمائیز ہوگئی تھی اسکو پھر سے کھولیں گے تواب آن اسٹاپ میتھڈ کال ہوگا اور پھر آن ری اسٹارٹ میتھڈ کال ہوگا، پھر آن اسٹارٹ میتھڈ  اور آخر میں دبارہ آن رزیوم میتھڈ کال ہوکر ہماری ایپ رن ہوجائے گی، اس کی تفصیل آپ اوپر دی گئی لائف سائکل ایکٹوٹی کی تصویر میں غورسے دیکھیں، یہاں تک جو ہم نے بتایا یہ سارا کام تصویر کے دائیں جانب سے ہوا ہے۔

فرض کریں ہمارے پاس ایک ایسی ایپ ہے جس میں 2 ایکٹوٹیز ہیں اگر ہم پہلی ایکٹوٹی سے دوسری ایکٹوٹی میں جاتے ہیں توپہلی ایکٹوٹی اسٹاپ ہوجاتی ہے اور دوسری ایکٹوٹی اسٹارٹ ہوجاتی ہے جو کہ آن کریئیٹ میتھڈ سے ایسے ہی شروع ہوگی جیسے پہلی ایکٹوٹی اسٹارٹ ہوئی تھی۔

اب اگر ہم دوسری ایکٹوٹی میں رہتے ہوئے موبائل کے بیک بٹن جو کے ٹرائے اینگل بٹن کی طرح ہوتاہے اس کو پریس کرینگے تو ہم اپنی ایپ کے پہلی ایکٹوٹی میں واپس آجائینگے، اور دوسری ایکٹوٹی اسٹاپ ہوجائے گی۔اور اگر ہم دبارہ دوسری ایکٹوٹی میں جائینگے تو آن اسٹارٹ سے کام شروع ہوگا اور یہ سلسلہ چلتہ رہے گا۔

Android Activity and Activity Lifecycle in Urdu and Hindi

اگر ہم دوسری ایکٹوٹی میں رہتے ہوئے اپنی ایپ کو عارضی طور پر منیمائیز کرتے ہیں جو کہ موبائل کے لیفٹ یا سینٹر بٹن کو پریس کرکے کیا جاتا ہے اور دبارہ اپنی ایپ کے آئکن کو کلک کرکے اوپن کرتے ہیں تو ہماری ایپ اب دوسری ایکٹوٹی سے اسٹارٹ ہوگی کیونکہ ہم نے اپنی ایپ کو مکمل بند نہیں کیا تھا صرف منیمائیز کیا تھا۔ اب ہم اپنی تصویر میں دکھائے گئے ڈائگرام میں بائیں جانب دیکھتے ہیں یہ پراسیس تب ایکٹو ہوتا ہے جب ہماری ایپ پروگرامننگ میں کسی غلطی کی وجہ سے کریش ہوجاتی ہے۔کریش ہونے کے کافی وجوہات ہوتے ہیں، جیساکہ آپ کی موبائل میں گنجائش سے زیادہ ایپس رن ہورہے ہیں یا اسکی میموری کچھ کم ہے یا کوئی اور وجہ ہوسکتی ہے۔

Android Activity and Activity Lifecycle in Urdu and Hindi

آخرمیں جب آپ موبائل کے کلوز بٹن پر کلک کرتے ہیں جو کہ ٹرائے اینگل کی طرح ہوتا ہے یا ایپ کے اندر ایپ کے بند ہونے والے بٹن یا آپشن پر کلک کرتے ہیں توپہلے آن پاز فنکشن کال ہوگا اس کے بعدآن اسٹاپ فنکشن کال ہوگا اور آخر میں آن ڈسٹرائے فنکشن کال ہوتا ہےاور ہماری ایکٹوٹی مکمل طور پر بند ہوجاتی ہے۔

میں امید کرتا ہوں کہ آپکو ایکٹوٹی لائف سائیکل کے جو ضروری اصول تھے وہ اچھے طریقے سے سمجھ آگئے ہیں، پھر بھی اگر کوئی بات سمجھ نہ آئی ہو تو آپ کمینٹ سیکشن میں ہم سے پوچھ سکتے ہیں۔

Android Activity and Activity Lifecycle in Urdu and Hindi

Check out the Fragment Article

 

How to download Android Studio

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !! If you want any content to be copied, then contact Admin